Wednesday, 13 September 2017

این اے120 کے ضمنی انتخاب کے لئے جوش و جنون میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ پلس کنسلٹنٹ کی جانب سے کرائے جانے والے تازہ ترین جائزے میں اس حلقے 69فیصد ووٹرز مسلم لیگ(ن) کی امیدوار کلثوم نواز اور23فیصد تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کے حامی ہیں۔یہ رائے1520ووٹرز کے سیمپل سروے سے سامنے آئی۔جن کا اس حلقے کی19یونین کونسلوں میں152 مقامات سے کیا گیا تھا۔ یہ نشست معزول وزیر اعظم نواز شریف کو نا اہل قرار دیئے جانے سے خالی ہوئی جس پر اب مسلم لیگ(ن) سے ان کی اہلیہ امیدوار ہیں۔ یہاں ضمنی انتخاب17ستمبر کو ہوگا۔خواتین ووٹرز میں72فیصد کلثوم نواز اور 18فیصد یاسمین راشد کی حامی ہیں۔ نواز شریف کے خلاف کرپشن کے الزامات کو 55فیصد نے غلط قرار دیا۔ 60 فیصد خواتین نواز شریف کو بے گناہ اور معصوم سمجھتی ہیں۔ 59فیصد کی رائے میں نواز شریف کو نا اہل قرار دے کر نا انصافی کی گئی۔ عمران خان کی ممکنہ نا اہلیت کو 55 فیصد رائے دہندگان کی جانب سے حقیقت سے دور سمجھا جارہا ہے۔

http://wwwnewPrimePmln.blogspot.com

No comments:

Post a Comment